سٹی 42 :ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی واقع ہو گئی۔
فی تولہ سونا میں 600 روپے کمی سے 2 لاکھ 21 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ، 10 گرام سونے میں 514روپے کی کمی 1لاکھ 89 ہزار 558 روہے کا ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی 2750 روپے پر برقرار ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی سے فی اونس 1927 ڈالر کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 1100 روپے کمی سے 2 لاکھ 21لاکھ 700 روپے کا ہوا تھا ۔