کل شہر کی سبزی اور فروٹ منڈیاں بند رہیں گی

لاہور،سبزی و فروٹ منڈیاں،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)یوم عاشورہ کے موقع پر کل شہر کی سبزی اور فروٹ منڈیاں بھی بند رہیں گی ،پنجاب کے تمام شہروں سے سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل بھی بند رہے گی ۔
یوم عاشور کی مناسبت سے شہر کی تمام اجناس ،سبزی اور فروٹ منڈیاں کل بند رہیں گی اور تاجر برادری بھی شہادت امام حسین کی مناسبت سے مجالس اور نذرو نیاز کا اہتمام کرے گی ۔

منڈیاں بند ہونے کیوجہ سے صوبے کے تمام شہروں سے سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل بھی بند رہے گی، تمام گڈز ٹرانسپورٹرز کیجانب سے گاڑیاں ٹرک اڈوں پر کھڑی کردی گئی ہیں ،ٹرانسپورٹرز بھی مختلف علاقوں میں سبیل اور لنگر حسینی کی تقسیم کا اہتمام کریں گے۔