گوجرانوالا دلخراش واقعہ، مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق

گوجرانوالا دلخراش واقعہ، مسافر وین کا سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر وین کو  پیچھے سے ٹرک ماری جس کے نتیجے میں وین میں نصب سلنڈر پھٹ گیا، آتشزدگی نے پوری وین کو لیپٹ میں لے لیا جبکہ 9 افراد   جھلس کر جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے پاس  پیچھے سے ٹرک کی ٹکر سے سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی،راہوالی کے علاقہ ڈی سی کالونی میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ میں آگ نے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث خواتین، بچوں سمیت 9 لوگ جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین خوفناک واقعہ دیکھ کر توبہ، استغفار پڑھنے لگے،مسافر وین میں آگ لگنے پر جی ٹی روڈ بلاک ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی،گوجرانوالہ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہےجس گاڑی نے وین کو پیچھے سے ٹکر ماری وہ دودھ والا کنٹینر ہے، کنٹینر کا ڈرائیور بھی فرار ہے,کنٹینر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

راہوالی کے قریب مسافر وین میں آگ لگنے کے درد ناک واقعہ میں جھلسنے والے 7 میں سے 6 افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے لاہور ریفر کر دیا گیا ،ایم ایس سول ہسپتال گوجرانوالہ ڈاکٹر فضل الرحمان کا کہناتھا کہ ایک مریض ڈی ایچ کیو میں زیر علاج ہے،زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسز میں منتقل کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  نےگوجرانوالہ میں وین میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی،وین میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

عثمان بزدار کاکہناتھا افسوسناک واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے،زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

دردناک واقعہ کی ویڈیوز: