ویب ڈیسک: مظفرگڑھ،تھرمل چوک پرسابق ایم این اے جمشیدخان دستی کے بھائی مشتاق دستی پر فائرنگ، مشتاق خان موقع پر جابحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے جمشید دستی کے بڑے بھائی مشتاق خان پہلوان ایک فیصلہ میں موجود تھے، بہاری کالونی کے قریب دوسرے فریق نے فائر کردیا جس سے مشتاق خان دستی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
مظفر گڑھ
— South Punjab informations (@SouthPunjab_) August 8, 2021
سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کو پنچایت کے دوران مخالف فریق نے گولی مار کر قتل کردیا pic.twitter.com/aRnyowtmv7
پولیس کے مطابق مقتول مشتاق دستی تنازعہ کے فیصلہ کے لیے پنچایت میں موجود تھے کہ ایک فریق نے فائرنگ کردی۔ مخالفین کی فائرنگ نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی کو ابدی نیند سلا دیا۔