سٹی 42: وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ملاقات بھی کریں گے، وزیراعلیٰ صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، گورنرپنجاب چوہدری سرور کی بھی وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔
وزیراعظم عمران خان دیگر اہم اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے۔وزیراعظم پنجاب کابینہ کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم میواکی جنگل کے حوالے سے بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اسپشل اکنامک زونز سے متعلق اجلاس بھی ہوگا۔