شہریوں نے ون فائیوپر جعلی کالزکے انبارلگادئیے

شہریوں نے ون فائیوپر جعلی کالزکے انبارلگادئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن پرمدد کی بجائے بلاوجہ کالز کرکے وقت ضائع کرنے لگے۔ماہ جولائی میں 2لاکھ 70ہزار سے زائد غیرمتعلقہ کالزکرکے قیمتی وقت ضائع کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ماہِ جولائی میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ون فائیو کالز کے اعداد و شمار کے مطابق ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پر3لاکھ 53ہزار 475کالز موصول ہوئیں۔موصول شدہ کالز میں سے2لاکھ 73ہزار 964غیر متعلقہ کالز کی گئیں جن کا پولیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

شہریوں نے مختلف معلومات کے حصول کیلئے30ہزار 508کالزموصول ہوئیں۔49ہزار 003 کالز پر پولیس کی جانب سےمدد فراہم کی گئی۔جولائی کے دوران ٹریفک سے متعلقہ 4ہزار 059کالز پر رہنمائی کی گئی. لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹر کی مدد سے05گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا. ایک ماہ میں148موٹر سائیکلز،05گاڑیاں اور06آٹو رکشہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے گئے۔

قبل ازیں ماہ جون کیلئے سیف سٹیز اتھارٹی کے ون فائیو کالز کے اعداد و شمار  کے مطابق 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر3لاکھ 42ہزار 733کالز موصول ہوئیں،مختلف معلومات کے حصول کیلئے24ہزار 853کالزموصول ہوئیں۔قوانین کی خلاف ورزی پر44ہزار 662پرکیسزبنائے گئے۔جون کے دوران ٹریفک سے متعلقہ 2841کالز پر مدد فراہم کی گئی۔لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹر کی مدد سے04 گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا۔ایک ماہ میں 141موٹر سائیکلز،02گاڑیاں اور05آٹو رکشے برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer