پاکستان میں کورونا کے مزید 782 نئے کیسز، 17 اموات

پاکستان میں کورونا کے مزید 782 نئے کیسز، 17 اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 782 نئے کیسز اور17 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 782 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 17 متاثرین انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 ہزار 494 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645 تک جا پہنچی ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار099 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 461 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 79 ہزار333 ٹیسٹ ہو چکے، ملک بھر کے ہسپتالوں میں 163 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار 294 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار759 ہوگئی، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار سے زائد رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34432 ، بلوچستان میں تعداد 11821، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15182، آزاد جموں وکشمیر2124، گلگت میں 2287 ہوگئی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے تاہم فی الحال شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ وبا مکمل طور پر ختم ہوسکے،شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں،۔

Sughra Afzal

Content Writer