( عرفان ملک ) سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سکیورٹی ٹیم لاہور پہنچ گئی، کرکٹ بورڈ کی سکیورٹی ٹیم لاہور میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی جس کے بعد سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان بھی متوقع ہوگا۔
اکتوبر میں سری نکا اور پاکستان کی ٹیموں کے مابین میچوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکن سکیورٹی بورڈ کے چار ممبران لاہور پہنچ چکے ہیں، بورڈ ممبران لاہور میں پی سی بی کے افسران کے ساتھ ملاقات کریں گے جس میں انہیں لاہور میں ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
سکیورٹی ٹیم کے ممبران قذافی سٹیڈیم کا بھی دورہ کریں گے جس کے بعد سری لنکن ٹیم کے دورے کے بارے میں حتمی رائے دی جا سکے گی۔