ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا، کنسرٹ منسوخ

 لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا، کنسرٹ منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال میں لیڈی گاگا کے کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جسے گلوکارہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث منسوخ کردیاگیاہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہونےکے باعث گانے سے قاصر ہیں۔
گلوکارہ نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان سے معذرت کی اور کہا کہ اپنے طے شدہ کنسرٹ سے صرف چند دن پہلے ہی انہیں اپنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث انہوں نے لائیو پرفارمنس کے بجائے آرام کرنے اور صحت یاب ہونے کا انتخاب کیا۔