سٹی 42: ادویات کی قیمتیں بڑھنے سے سرکاری علاج گاہوں کو بھی مسائل کا سامنا ہے ۔
سرکاری و ٹیچنگ ہسپتالوں کا قیمتیں بڑھنے سے ادویات کا بجٹ کم پڑ گیا ۔ رواں سال کے دوران مختلف ادویات کی قیمتیں 100 فیصد سے زیادہ بڑھی ہیں ۔ادویات کی بار بار قیمتوں میں اضافہ سے سرکاری ہسپتالوں کو زیادہ فنڈز درکار ہیں ۔
بجٹ کم ہونے کی وجہ سے سرکاری ہسپتال ادویات کی مطلوبہ مقدار خریدنے سے قاصر ہے ۔
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو مد نظر رکھ کر سرکاری ہسپتالوں کو بجٹ مہیا نہ کیا گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App