ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کفایت شعاری پالیسی ؛سرکاری ملازمین و افسران کا اعزازیہ بند

کفایت شعاری پالیسی ؛سرکاری ملازمین و افسران کا اعزازیہ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 آزاد نہڑیو  : چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاھ نے ملازمین کو سالانہ ملنےوالا  آنرریم (اعزازیہ الائونس)بند کردیا جس کے باعث سرکاری ملازمین و افسران مالی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ۔

چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن اور جنرل ایڈمنسٹریشن اور عملدرآمد کے ملازمین و افسران کا سالانہ آنیریم بند کردیا،اس حوالے سے سیکریٹری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن کی سفارش مسترد کردی گئی۔

رواں مال سال 2025 اور 2026 میں مختص رقم تقسیم نہیں کی گئی،سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و عملدرآمد ونگ کے ایک ہزار سے زائد ملازمین آنیریم سے محروم ہوگئے ہیں،سیکریٹری سروسز نے سفارش چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کی تھی جس کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے سیکریٹری خزانہ کو سفارش ارسال کی اورسیکریٹری خزانہ نے منظوری دےدی۔

ملازمین نے شکوہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دفتری اوقات سے زائد وقت ڈیوٹی کرتے ہیں اس کے باوجوداس سال آنیریم سے محروم رکھا گیا۔