ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورمیں ایف آئی اے کا پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، 2ایجنٹ گرفتار

لاہورمیں ایف آئی اے کا پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، 2ایجنٹ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس پر چھاپہ کے دوران شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کی مد میں پیسے بٹورنے والے  2 ایجنٹ گرفتار کرلیے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق گرفتار ملزمان محمد حفیظ اور غلام مصطفیٰ شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دیکر اضافی پیسے ہتھیا رہے تھے، ملزمان سے پاسپورٹس، ٹوکن، بینک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے، دونوں ایجنٹ گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس میں شہریوں سے رقم حاصؒل کرنے میں مصروف تھےجنہیں پاسپورٹ آفس پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہناہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔