ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ کی سعودی عرب میں موجود اپنے شہریوں کو نئی سفری ہدایات جاری

امریکہ کی سعودی عرب میں موجود اپنے شہریوں کو نئی سفری ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی حکومت نے سعودی عرب میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو سفر سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن میں سعودی عرب کے سفر پر نظرِ ثانی اور رواں سال حج میں شرکت کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور وقفے وقفے سے سفری رکاوٹوں کے باعث سعودی عرب کا غیر ضروری سفر مؤخر کیا جائے۔

Caption

اعلامیے کے مطابق 18 اپریل سے مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے سخت ضوابط نافذ کیے جا رہے ہیں۔ صرف وہی افراد مکہ میں داخل ہو سکیں گے جو حج پرمٹ، مکہ کی رہائشی شناختی دستاویز یا مکہ میں کام کرنے کا درست اجازت نامہ پیش کریں گے۔ دیگر ویزا رکھنے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 18 اپریل سے قبل مکہ چھوڑ دیں۔

یہ پابندیاں ابتدائی سے وسط جون تک برقرار رہیں گی، جو حج کے ایام تک نافذ العمل رہیں گی۔

مزید برآں، ریاض میں امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانوں نے معمول کی قونصلر خدمات عارضی طور پر معطل کر دی ہیں، جبکہ امریکی شہریوں کے لیے محدود ہنگامی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال سے باخبر رہیں اور سفری منصوبوں میں احتیاط برتیں۔ مزید تفصیلات امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔