(وقار حسین منگی )خیرپورمیں منکی وائرس سے مبینہ طور پر ایک بچی انتقال کر گئی۔
سندھ کے ضلع خیرپور کی پیرگوٹھ کے کچے کوٹ میرمحمد کے قریب گاؤں محمد ایوب خروس میں وبائی وائرس پھیل گیااور ایک ہی گاؤں میں 10 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ۔
ایک سالہ لیلاں خروس بھی مبینہ طورپرمنکی وائرس سے انتقال کرگئی ہیں۔
والدین کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 سالہ سنگین اور 1 سالہ ریشماں سگی بہنیں تھیں، گاؤں میں مزید 5 سے زائد بچے مبینہ وائرس میں مبتلا ہیں۔
علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ خیرپورکے علاقے میں میڈیکل کی ٹیمیں بھیجی جائیں تاکہ بچوں کا علاج ہوسکے۔