فاران یامین:لاہور پولیس نے ڈیفنس بی کے علاقے میں غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات میں ملوث تھا۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے اختر نواز نے ایس پی کینٹ کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔ ایس پی کینٹ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔
پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او محمد بلال نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین کو ڈیفنس بی سے گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ڈیفنس بی اور پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں، خصوصاً غیر ملکیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔