ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاج حیدر نے مشکل وقتوں میں قوم کی فکری راہنمائی کی، محسن نقوی کی تعزیت

 تاج حیدر نے مشکل وقتوں میں قوم کی فکری راہنمائی کی، محسن نقوی کی تعزیت
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی  نےسوگوار خاندان  سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے  کہا کہ تاج حیدر کی ملک، قوم اور پیپلز پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ 

محسن نقوی نے مرحوم تاج حیدر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ کے مشکل ترین وقتوں میں عوام کی فکری راہنمائی کی اور ہر آزمائش میںثابت قدم رہ کر سرخرو ہوئے۔

 محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم تاج حیدر کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔