ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاج حیدر   کی جہدوجہد اور قربانیاں سیاسی تاریخ کا روشن باب ہیں، صدر آصف علی زرداری کا خراجِ عقیدت

 تاج حیدر   کی جہدوجہد اور قربانیاں سیاسی تاریخ کا روشن باب ہیں، صدر آصف علی زرداری کا خراجِ عقیدت
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  تاج حیدر مرحوم کے دیرینہ رفیق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے ساتھی کی وفات پر گرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور پاکستان میں  جمہوریت کی بحالی، فروغ اور پیپلز پارٹی کے لئے مرحوم تاج حیدر کے بے مثال کردار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور بانی رکن تاج حیدر  نے ملک میں جمہوری نظام کے قیام سے لے کر اس کی بحالی، بقا اور استحکام کے لئے بے مثال جدوجہد کی۔ ان کی جہدوجہد اور قربانیاں پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ 

صدر مملکت  نے تاج حیدر کی وفات پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے  مرحوم تاج حیدر کی پیپلز پارٹی اور جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا،  تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی  اثاثہ تھے۔

مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے جنہوں نے زندگی بھر مسلسل جدوجہد کر کے اپنے جیسے ہزاروں کارکنوں کو نظریہ کو سمجھنا اور اپنے عمل کا حصہ بنانا سکھایا۔

صدر مملکت  نے کہا،  تاج حیدر کی وفات سے پاکستان پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنماء سے محروم ہوگئی۔  ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہو گی۔