ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایسے بیانات کا سلسلہ چلتا رہا تو چپقلش بڑھے گی ، عاطف خان

 ایسے بیانات کا سلسلہ چلتا رہا تو چپقلش بڑھے گی ، عاطف خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ رہنماؤں کو آپس میں جھگڑنے کی بجائے بانی کی رہائی پر توجہ دینا چاہئے۔

پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی عاطف خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے تمام تر دوعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اس مزید اس پر بیان نہ دینے کا  وعدہ کیا ہے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف  خان نے کہا کہ اسد قیصر، شہرام ترکئی اور میں نے پارٹی کے سامنے معاملہ رکھا ہے،اسد قیصر نے فون پر گفتگو کی ہے،بیرسٹر گوہر نے تفصیل سے پارلیمانی پارٹی کو ٹکٹس کی تقسیم پر اعتماد میں لیا۔
عاطف خان نے  کہا، بانی پی ٹی آئی کا پیغام تھا کہ سب ایک ایک سیٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
ہم تین سینئر ارکان سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی رائے تھی کہ ان کی ضرورت مرکز میں ہے۔ کیونکہ اس وقت سینئر قیادت میں سے بہت سے لوگ پارٹی چھوڑ گئے تھے۔ہمارے لئے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنا ضروری تھا۔ بانی پی ٹی آئی سے جب جیل میں ملا تھا تو اس وقت ہمیں بھی انہوں نے یہی کہا تھا۔
عاطف خان نے کہا، ہم نے بیرسٹر گوہر سے پوچھا کہ سازش والی بات کہاں سے آئی۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سازش جیسی کوئی بات نہیں کی۔بیرسٹر گوہر کے مطابق سازش کا لفظ نہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا نہ میں نے علی امین سے۔
عاطف خان نے کہا، اگر ایسے بیانات کا سلسلہ چلتا رہا تو چپقلش بڑھے گی گلے شکوے ہوں گے۔ ہمیں اس وقت بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر توجہ دینی چاہیئے اب مزید اس پر بیان نہیں دیں گے۔