قومی سلیکشن کمیٹی کی کاکول ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں سے   ملاقات

 قومی سلیکشن کمیٹی کی کاکول ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں سے   ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قومی سلیکشن کمیٹی کی کاکول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں سے  مقامی ہوٹل میں ملاقات ہوئی جہاں 29  میں سے28  کھلاڑیوں نے شرکت کی،محمد رضوان اتوار کی شب  عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔

 پی سی بی  کے مطابق ملاقات میں سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کو سلیکشن پالیسی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا، کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی اور  نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے  کے بارے میں اعتماد میں لیا گیا۔ قومی سلیکشن کمیٹی میں فاسٹ بالر وہاب ریاض،  محمدیوسف،عبدالرزاق،اسد شفیق شامل ، بلال افضل  اور حسن چیمہ اور عثمان واہلہ بھی شریک تھے۔

 پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کے روز لاہور میں ہوگا، نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اسی شب اسلام آباد میں یکجا ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔