عید پر اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف موٹر وے پولیس کا کریک ڈاؤن

 عید پر اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف موٹر وے پولیس کا کریک ڈاؤن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : عید الفطر پر پردیسیوں کی گھروں کو واپسی،موٹروے پولیس زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کےخلاف متحرک ہو گئی۔
 تفصیلات کے مطابق اوورلوڈنگ،اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کےخلاف موٹروے پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ۔موٹروے پولیس حکام کے مطابق مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے ۔ ڈی آئی جی شاہد جاوید کا کہنا ہے کہ زائد کرایہ مسافروں کو واپس بھی دلوایا جارہا ہے۔ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ ڈی آئی جی شاہد جاوید کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑیاں اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ سے گریز کریں۔

Ansa Awais

Content Writer