والٹن روڈ اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کردی گئی

والٹن روڈ اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سی بی ڈی کا والٹن روڈ اپگریڈیشن منصوبے اور میجر اسحاق شہید فلائی اوور منصوبے پر کام تیز ، والٹن روڈ پر کنڈیوٹ سیوریج کو بیک فل کرکے کنکریٹ سے چھت دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیل چوک پر میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور کی شٹرنگ موقع پر نصب کردی گئی، فلائی اوور کے یو ٹب شکل کی سٹیل کی ہیوی شٹرنگ کو موقع پر لانچ کیا گیا،شٹرنگ کے اندر کنکریٹ سے فلنگ کرکے فلائی اوور کی شکل دی جائے گی۔

والٹن روڈ کی اپگریڈیشن کا کام مئی کے آخر اور جون کے آغاز تک مکمل ہوجائے گا۔ دوسری جانب والٹن روڈ کی بندش سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔والٹن روڈ کو نگران حکومت کے سیٹ اپ میں اپریل کے وسط میں مکمل ہونا تھا ۔نئی حکومت کی ترجیحات سیٹ ہونےکےدرمیان منصوبوں کودھچکالگا۔

سی بی ڈی حکام کے مطابق حکومتی ترجیحات وضع ہونے سے قبل ہی منصوبوں پر کام تیز کئے ہوئے ہیں۔