افسوسناک حادثہ، طالبات سے بھری بس نالے میں جا گری

طالبات سے بھری بس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: چندرائے روڈ پر بس نالے میں گر گئی, بس میں مدرسے کی 40 طالبات سوار تھیں. 6 طالبات کو گہری چوٹیں آنے پر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے غفلت پر بس کے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق آئے روز چندرائے روڈ پر حادثات کا ہونا معمول بن گیا ہے۔ گلزار صفیہ مدرسہ کی طالبات کو لے جانے والی بس گجرکالونی کے قریب نالے میں گر گئی۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ بس کنٹینر سے ٹکرانے کے بعد توازن کھو بیٹھی اور حادثے کا شکار ہوئی۔

ریسکیو کے مطابق بس میں چالیس سے زائد طالبات تھی جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔ 6 طالبات کو زیادہ چوٹیں آنے پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اہل علاقہ نے شکوہ کیا کہ آئے روز حادثات کے باوجود سڑک کی بہتری پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ پولیس نے بس اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ہے۔

واضح رہے چند روز قبل چندرائے روڈ پر ہی کوٹ لکھپت تھانے کی موبائل وین نالے کے گرد سیفٹی لائن نہ ہونے کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے نالے میں جاگری تھی۔ موبائل وین نالے میں گرنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے بھاری مشینری کی مدد سے موبائل وین کو نالے سے باہر نکالا تھا۔