ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی چوروں کی شامت آ گئی

lesco in action
کیپشن: lesco in action
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، ہزاروں صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لئے۔ لیسکو چیف چوہدری محمد امین کہتے ہیں کہ بجلی چوروں کو تین ارب روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو نے بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے چوروں سے اربوں روپے کے بل چارج کر لئے ہیں۔ کمپنی کی ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر تین لاکھ بیس ہزار صارفین کے گھروں کی چیکنگ کی جن میں سے پچانوے ہزار سے زائد صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔
 لیسکو چیف چوہدری محمد امین نے بتایا کہ 14367 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے جبکہ تین ارب دس کروڑ روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج ہوئے جس میں سے ایک ارب سولہ کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ہے، لیسکو چیف چوہدری امین نے بتایا کہ رمضان المبارک میں بھی آپریشن جاری رہے گا۔