ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کی  قیمت میں ریکارڈ  اضافہ

مرغی کی  قیمت میں ریکارڈ  اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث  قیمت میں  اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور  مرغی کا گوشت13روپے فی کلو مہنگا ہو گیا تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث      قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی      قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورشہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث  قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا  گیا،  مرغی 13 روپے اضافےکے بعد 170 روپے کلو فروخت جبکہ   مرغی کا گوشت 9 روپے کمی کے بعد 117 روپے فی کلو ہو گیا۔اورفارمی انڈے 120 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔

 گذشتہ روز شہر میں برائلر کی      قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی  اور      مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 28روپے فی کلو تک سستا ہوا تھا لیکن یہ کمی برقرار نہ رہ سکی اور  آج   منگل کے  روز شہر میں زندہ      مرغی 19روپے اضافے کے بعد 104روپے جبکہ      مرغی کا گوشت28روپے اضافے کے بعد 149روپے فی کلو ہوا تھا اور فارمی انڈے   2 روپے اضافے کے بعد 120 روپے فی درجن فروخت ہو رہے تھے۔

 دوسری جانب  عوام کی جان پر بن آئی لاہور شہر میں سبزیوں کا سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا گیا  جس میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آرہی ہیں،   آلو 36،  پیاز 54،  ٹماٹر 35،  لہسن چائینہ 365  روپے کلو،  ادرک تھائی 335،  ا کریلے 125،  سبز مرچ 80،  شملہ 75 ا ور گھیا کدو 42 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سےمختلف شہروں میں آٹےکابحران بھی پیداہوگیا ، لاہور ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، گجرات، سرگودھا، بہاولپورسمیت دیگر شہروں میں منافع خوروں نے آٹے کی   قیمت میں من مانا اضافہ کردیا، 20کلوآٹےکاتھیلا1000روپےتک فروخت کیاجانےلگا۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی      قیمت کو کم کروائے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer