ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی سیاسی ملاقات، مولانا فضل الرحمن لاہور پہنچ گئے

بڑی سیاسی ملاقات، مولانا فضل الرحمن لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان ) مسلم لیگ ( ن) کے قائد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان کل جاتی امراء رائیونڈ میں اہم ملاقات ہوگی، ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کل جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور ان کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقات بارے بھی گفتگو کریں گے۔

ملاقات میں نیب کیسز، اپوزیشن جماعتوں کے خلاف حکومتی رویے سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔