ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیارہ اپریل سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس کا شیڈول جاری

گیارہ اپریل سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے گیارہ اپریل سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام سپیکر سردار دوست مرزای کی زیر صدارت گیارہ اپریل سے شروع ہونے والے اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جاری کردہ شیڈول اجلاس 7 روز تک جاری رہے گا،  جس میں مہنگائی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر عام بحث ہو گی۔  11 اپریل کو ہاؤسنگ، شہری ترقی و پبلک ہیلتھ سے متعلق سوالات دریافت کئیے جائیں گے، اسطرح 12 اپریل کو محکمہ خوراک،15 کو پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، 16 کو سکول ایجوکیشن سے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے۔

17 اپریل کو محکمہ ٹرانسپورٹ، جبکہ 18 کو سپیشل ایجوکیشن،19 کو داخلہ سے متعلق سوالات دریافت کئیے جائیں گے۔

      

Shazia Bashir

Content Writer