ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میجر جنرل (ر)ظفر اقبال کی بطور ڈائریکٹر جنرل نیشنل ایکسپلوسو اینڈ پٹرولیم سیفٹی ایجنسی تقرری کی منظوری

میجر جنرل (ر)ظفر اقبال کی بطور ڈائریکٹر جنرل نیشنل ایکسپلوسو اینڈ پٹرولیم سیفٹی ایجنسی تقرری کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیراعظم نے میجر جنرل (ر) ظفر اقبال کی بطور ڈائریکٹر جنرل، نیشنل ایکسپلوسو اینڈ پٹرولیم سیفٹی ایجنسی تقرری کی منظوری دے دی۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل (ر) ظفر اقبال کو وزارتِ توانائی، پٹرولیم ڈویژن کے ماتحت نیشنل ایکسپلوسو اینڈ پٹرولیم سیفٹی ایجنسی میں ایم پی-1 اسکیل پر ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری کنٹریکٹ بنیادوں پر تین سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے، جس کا آغاز ان کے عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے ہوگا۔ میجر جنرل (ر) ظفر اقبال کی تقرری ایم پی اسکیل پالیسی 2020 میں درج شرائط و ضوابط کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔