ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور :217 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق, 279افراد زخمی

لاہور :217 ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق, 279افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 217 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 279 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں زخمی ہونے والے 99 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 180 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔