ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا کسٹمر انفارمیشن اینڈ بلنگ سسٹم ڈاؤن،بلنگ کے امور متاثر  

لیسکو کا کسٹمر انفارمیشن اینڈ بلنگ سسٹم ڈاؤن،بلنگ کے امور متاثر  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو کا کسٹمر انفارمیشن اینڈ بلنگ سسٹم ڈاؤن ہونے سے تمام دفاتر میں بلنگ کے امور منجمد ہو گئے۔

سسٹم کی خرابی کے باعث بجلی کے بلوں کی تصحیح، اقساط اور دیگر بلنگ سے متعلق امور پر کام نہ ہو سکا، جبکہ میٹر چینج آرڈر سمیت صارفین کے دیگر مسائل حل کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے یکم ستمبر کو ماہانہ کلوزنگ کے لیے کسٹمر انفارمیشن اینڈ بلنگ سسٹم بند کیا تھا۔ کلوزنگ کا عمل مکمل ہونے کے باوجود سسٹم کو دوبارہ آپریشنل نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث کمپنی کے مختلف دفاتر میں صارفین کے متعلقہ امور متاثر ہو رہے ہیں۔

سسٹم کی بندش کے باعث صارفین کو بلوں کی درستگی، اقساط اور میٹر سے متعلق مختلف معاملات کے حل کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔