ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکبری گیٹ پولیس کی کارروائی،  لاپتہ 10 سالہ بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب 

اکبری گیٹ پولیس کی کارروائی،  لاپتہ 10 سالہ بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:لاہور کے علاقے اکبری گیٹ سے شیخوپورہ کے 10 سالہ بچے زاہد اللہ کے لاپتہ ہونے کا معاملہ چند گھنٹوں میں حل کر لیا گیا، اکبری گیٹ پولیس نے بچے کو تلاش کر کے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق 10 سالہ زاہد اللہ شیخوپورہ سے اپنے ہمسائے کے ہمراہ دہلی گیٹ شاپنگ کے لیے آیا تھا، ہمسائے نے اسے موٹر سائیکل کے پاس کھڑا کیا، تاہم جب وہ واپس آیا تو بچہ وہاں موجود نہیں تھا۔

ورثاء کی جانب سے تلاش کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی تو  اکبری گیٹ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کیا اور بچے کی تلاش شروع کر دی۔

ایس پی سٹی کے مطابق بچے کی تلاش کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس سے مدد حاصل کی گئی، جس کے نتیجے میں پولیس نے چند گھنٹوں میں زاہد اللہ کو تلاش کر لیا۔

بچے کے بحفاظت ملنے پر والد نے لاہور پولیس کی بروقت کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔