ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 3 افراد جان سے گئے

لاہور میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں 3 افراد جان سے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور میں مختلف واقعات کے دوران تین افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں خودکشی کے دو واقعات بھی شامل ہیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق مغلپورہ کے علاقے میں 55 سالہ شخص نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ متوفی کی شناخت نور محمد کے نام سے ہوئی۔

شادباغ میں 17 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لیں، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی۔

ادھر مغلپورہ میں نہر کے کنارے سے تقریباً 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق بظاہر متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔