سٹی 42: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہیٹ ٹرک اور جارحانہ بیٹنگ پر محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کی خصوصی طور پر تعریف کی ، محسن نقوی نے کہا محمد نواز کی باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، پاکستانی کھلاڑیوں نے کم سکور کے باوجود ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے فائنل میں افغانستان کو ہرایا۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن۔ کپتان سلمان آغا اور تمام کھلاڑیوں کو فائنل میں فتح پر مبارکباد دیتا ہوں ۔پاکستانی کھلاڑیوں نے افغان ٹیم کو آؤٹ کلاس کرکے جیت اپنے نام کی۔ قوم بجا طور پر ٹیم سے ایسی ہی اعلی کارکردگی کی توقع رکھتی ہے۔آج کی جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں بھی ایسی ہی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔ محسن نقوی