ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور ؛ ڈکیتی مزاحمت پرکبڈی کا انٹرنیشنل کھلاڑی جاں بحق

قصور ؛ ڈکیتی مزاحمت پرکبڈی کا انٹرنیشنل کھلاڑی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قصور کے نواحی علاقے مائی رابو میں ڈکیتی مزاحمت پرکبڈی کا انٹرنیشنل کھلاڑی جاں بحق ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق ناصرپہلوان حویلی لکھا سے گھر واپس جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کردی،پولیس نے بتایاکہ ناصرپہلوان کو گردن پرگولی لگی، انہیں علاج کیلئے لاہور لے جارہا تھا جہاں وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناصرپہلوان تین بچوں کے باپ تھے اور ان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

 پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔