ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے؛ شرجیل میمن

سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے؛ شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

شرجیل میمن نے سندھ میں سیلابی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، سندھ کے 15اضلاع سے ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 24گھنٹوں میں مزید 6288 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مویشیوں کی منتقلی اور ان کی حفاظت کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔