ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے:مریم نوازشریف

7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے:مریم نوازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا یوم فضائیہ پر پیغام، پاکستان ائیر فورس کے ہر افسر اور ہر جوان کو خراج عقیدت، کہا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے،پاک فضائیہ کے شاہین صفت پائلٹوں نے رافیل طیارے گرا کر ایک بار پھر دشمن پر دھاک بٹھا دی ۔

پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات و بہادری پر فخر ہے۔