ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: 6 سال قبل اغوا ہونیوالی خاتون کی تلاش کیلئے پولیس نے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور: 6 سال قبل اغوا ہونیوالی خاتون کی تلاش کیلئے پولیس نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: کاہنہ کےعلاقےمیں خاتون کو6سال قبل اغواکیےجانےکاواقعہ، خاتون فوزیہ بی بی کوتلاش کرنےکیلئےپولیس افسران نےسرجوڑلیے۔

خاتون کو ٹریس کرنے کے لیے اعلیٰ سطح سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا ٹیم کے سربراہ مقرر، انویسٹی گیشن گیشن برانچ سے ایس ایس پی عاصم کمبوہ بھی ٹیم میں شامل، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور محمد ایاز، ڈی ایس پی سپیشل برانچ،ڈی ایس پی سیف سٹی، ڈی ایس پیز سی سی ڈی حسنین حیدر،دانش رانجھا، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کاہنہ سرکل لاہور عثمان حیدر اور انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر زاہد سلیم ٹیم میں شامل ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خاتون کی جلد بازیابی کا حکم دے رکھا ہے، فوزیہ 2بچوں کی ماں تھی،6 سال قبل جن اغوا کرکے لے گئے،ایس آئی ٹی نےخاتون کی تلاش کیلئےمختلف پہلوؤں پرتحقیقات شروع کردیں۔