ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، نئی تاریخ رقم کردی

 کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، نئی تاریخ رقم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا بھر کے شائقین کو متاثر کیا اور اپنے عظیم حریف لیونل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں نئی تاریخ رقم کی۔

رونالڈو نے ہفتہ کو آرمینیا کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں دو گول اسکور کر کے پرتگال کو 0-5 سے فتح دلائی اور ایک اہم ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اس میچ سے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائرز کی آل ٹائم اسکورنگ فہرست میں دوسری پوزیشن کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی دونوں کے پاس تھی،اور دونوں کے پاس 36، 36 گولز تھے۔ لیکن اس میچ میں رونالڈو نے دو گول اسکور کرنے کے بعد اپنا مجموعہ 38 گول تک بڑھا لیا اور یوں اکیلے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی، جبکہ میسی اب تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر گوئٹے مالا کے کارلوس روئیز موجود ہیں جن کے 39 گول ہیں۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے اس میچ میں رونالڈو نے اپنی لاجواب پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اور ان میں سے ایک طویل فاصلے سے کیا گیا شاندار شاٹ بھی شامل تھا جس نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

یوں رونالڈو نہ صرف کوالیفائرز کی تاریخ میں دوسرے نمبر پر ہیں بلکہ موجودہ دور کے سب سے کامیاب کھلاڑی بھی قرار پائے ہیں۔ میسی اب تیسرے اور پولینڈ کے رابرٹ لیوانڈووسکی 31 گول کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

رونالڈو کے مجموعی بین الاقوامی گولز کی تعداد بھی 140 تک جا پہنچی ہے، جس کے ساتھ ہی وہ مردوں کے انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کے طور پر اپنا اعزاز مزید مستحکم کر چکے ہیں۔