ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: عمرے پر گئی فیملی کے گھرچوری کرنا ملزمان کو مہنگا پڑگیا

لاہور: عمرے پر گئی فیملی کے گھرچوری کرنا ملزمان کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:شاہدرہ ٹاؤن عمرےپرگئی فیملی کےگھرپرواردات کرنیوالے ملزمان گرفتار، شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی ،3رکنی ہاؤس رابر گینگ گرفتار۔

ملزمان نے گھر میں موجود خواتین کو کمرے میں بند کر کے لوٹ مار کی، ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو 24 گھنٹےمیں ٹریس کر لیا۔

ملزمان میں شامل ایک محلے دار نے واردات میں مدد کی، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزمان حسن رضا،سجاد اور حبیب کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ طلائی زیورات اور اسلحہ برآمد ہوا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔