ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا

کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کبڈی کے میدان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معروف کھلاڑی ماکھا جٹ جہانیاں منڈی والا دورانِ میچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

یہ واقعہ وہاڑی میں ایک میچ کے دوران پیش آیا جب ماکھا جٹ کھیلتے ہوئے اچانک زمین پر گر پڑے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر شافع حسین اور سیکریٹری محمد سرور رانا نے کھلاڑی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سیکریٹری محمد سرور رانا کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے کہ ہم سب کے لیے صدمے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

پاکستانی کبڈی کمیونٹی نے ماکھا جٹ کے میدان میں انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔