ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک پر لائیو ہونے والے ٹک ٹاکرز کی شامت آگئی

ٹک ٹاک پر لائیو ہونے والے ٹک ٹاکرز کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹک ٹاک پر لائیو آنے والے ٹک ٹاکرز کی شامت آگئی  کیونکہ ان کے خلاف سائبر کرائم حکام کی جانب سے کارروائی کا آغاز ہونے والا ہے۔ سینئر صحافی منصور علی خان نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کئی ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کے خلاف متحرک ہو چکی ہے اور معاملہ مالی بدعنوانی اور غیر اخلاقی مواد سے جڑا ہوا ہے۔

منصور علی خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کچھ نام سامنے آئے ہیں، لیکن اطلاعات کے مطابق یہ فہرست مزید طویل ہونے والی ہے کیونکہ معاملہ کروڑوں روپے تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سائبر کرائم حکام کی توجہ اب ایک اور سنجیدہ مسئلے کی جانب ہے — ٹک ٹاک لائیو پر "پنشمنٹ" کے نام پر ہونے والی غیر اخلاقی حرکات، جن میں بعض خواتین کو نازیبا انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس رجحان پر بھی جلد کریک ڈاؤن متوقع ہے۔

اپنے وی لاگ میں منصور علی خان نے یہ بھی بتایا کہ معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو نیا نوٹس جاری کیا گیا ہےاور انہیں 9 ستمبر کو صبح 11 بجے لاہور دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی روز معروف ٹک ٹاکر محمد انس علی اور ’سسٹرلوجی‘ سے تعلق رکھنے والی اقرا کنول کو بھی جوئے کی تشہیر کے معاملے پر طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلنے والے منفی رجحانات اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر میں آ چکے ہیں اور جلد ان کے خلاف سخت اقدامات متوقع ہیں۔