ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر میں تصادم، تین افراد جاں بحق اور چار زخمی

 ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر میں تصادم، تین افراد جاں بحق اور چار زخمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : رائیونڈ روڑ پر پاجیاں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر میں تصادم, تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق رائیونڈ روڈ پر پاجیاں سٹاپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر سامنے سے آتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا۔تصادم کے نتیجے میں تین افرادجاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی گئیں جنہوں نے زخمیو ں اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو بھجوا دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،ڈمپر قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔