ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلہ

 ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کفایت علی : ملک میں جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اہم فیصلہ۔ 

ڈریپ ذرائع نایاب ادویات کے متبادل برانڈز جلد مارکیٹ میں لائے جائیں گے.ڈریپ کا جان بچانے والی نئی اہم ادویات کی فوری رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا ۔ نایاب ادویات کے فارمولے والی متبادل دوائیں جلد رجسٹرڈ کی جائیں گی۔ادویات رجسٹریشن درخواستوں پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔نئی ادویات کی رجسٹریشن کر کے پیداواری لائسنس جاری کئے جائیں گے، برانڈ رجسٹرڈ کرانے والی کمپنیز نے فوری پیداوار کی یقین دہانی کرائی ہے.کینسر،شوگر، ہائپر ٹینشن ادویات کی رجسٹریشن کی درخواستیں زیر غور،امراض قلب ادویات۔ ویکسین کی رجسٹریشن کی درخواستیں زیرغور، خون پتلا کرنے والے نئے انجکشنز کی رجسٹریشن کی درخواستیں زیر غور  کنٹراسٹ میڈیا کیمیکل رجسٹریشن کی نئی درخواستیں زیر غور ہیں، کنٹراسٹ میڈیا کلینیکل ٹیسٹ میں استعمال ہونے والا کیمیکل ہے،