سراج الحق سے نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کی ملاقات

 سراج الحق سے نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کی ملاقات
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی :امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے ملاقات کی، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق منصورہ میں نگران وفاقی وزیر مذہبی امور اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

سراج الحق نے کہا اس وقت ملک میں معیشت کی تباہی اورامن کا مسئلہ ہے، ان مسائل کا واحد حل الیکشن ہے ،اس لیے خواہش ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق انتخابات وقت پر اور شفاف ہوں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا بجلی،چینی،پٹرول کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ تشویش ناک ہے ،حکومت فوری طور پر بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دے،وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا معاشی پالیسیاں تیار ہیں ،جلد اہداف حاصل کر لیں گے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔