ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چودھری پرویز الٰہی کیجانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست خارج

چودھری پرویز الٰہی کیجانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر  چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے رہائی کے بعدپرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں آئی جی اسلام آباد ڈی سی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار اور دیگر  کو فریق بنایا گیا تھا۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز الٰہی کو رہا نہیں کیا گیا؟ اس پر وکیل صفائی نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو رہا کرنے کے بعد پولیس لائنز کے پاس سے گرفتار کیا گیا، اس پر عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی کو رہا نہ کرنے یا دوبارہ کسی اور کیس میں گرفتار کرنے میں فرق ہے۔

اس عدالت کا ایسا کوئی حکم نہیں کہ انہیں کسی اور کیس میں بھی گرفتار نہیں کیا جاسکتا، اگر اس عدالت کے حکم کے باوجود تھری ایم پی او میں رہا نہیں کیا گیا تو توہین عدالت بنے گی۔