سعودی وزارت دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

Saudi Defence Minister meeting with Air Chief
کیپشن: Saudi Defence Minister meeting with Air Chief
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وئب ڈیسک)چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس، سعودی وزارت دفاع کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، مہمان خصوصی نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ڈاکٹر سمیر عبدالعزیز الطبییب، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹرانسفارمیشن مینجمنٹ آفس، سعودی وزارت دفاع نے آج سربراہ پاک فضائیہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر سمیر عبدالعزیز الطبییب نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی تعریف کی، مہمان خصوصی نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں ممالک کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ساتھ خلائی، الیکٹرانک وارفئیر، سائبراورمخصوص ٹیکنالوجیز میں ترقی نے روایتی عسکری ماحول کو متاثر کیا ہے۔

پاک فضائیہ ان ٹیکنالوجیز کے حصول اور ترقی پر پوری توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔دونوں فریقین نے فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانےاور خاص طور پر تربیت اور آپریشنل ڈومینز میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer