ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مشکلات میں گھری پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

خیبرپختونخواہ،گیس،دریافت،قومی خزانہ،چھ کروڑ ڈالرز سالانہ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب)توانائی بحران کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری،خیبرپختونخوا میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہو گئے جن سے قومی خزانہ کو 6 کروڑ ڈالرزسالانہ کی بچت ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث مصائب میں گھری پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، کے پی کے میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے، کوہاٹ میں دو کروڑ 20 لاکھ کیوبک  فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

  گیس کے ذخائر مول پیٹرولیم کمپنی نے تولنگ ویسٹ بلاک میں دریافت کئے، گیس کے ذخائر ریکارڈ کم مدت 89 دنوں میں دریافت ہوئے، گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے 4 ہزار 150 میٹر کھدائی کی گئی۔

گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے قومی خزانہ کو 6 کروڑ ڈالرز سالانہ کی بچت ہو گی، گیس کے کنویں سے صرف 200 میٹر لائن بچھانی پڑے گی،اضافی گیس کی سپلائی بہت جلد نیشنل سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔