ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی20 رینکنگ میں پہلا نمبر آنے پر رضوان کے ٹوئٹ نے دل جیت لئے

Rizwan tweet viral social media
کیپشن: Rizwan tweet
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی20 کرکٹ کی بادشاہت پر حکمرانی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم رینکنگ میں دوسرے نمبر پرآگئے ہیں جبکہ قومی ٹیم سپرسٹار بلے باز محمد رضوان نے سرفہرست آگئے ہیں۔ رضوان نے ٹویٹ کرتے کہا  بادشاہ بادشاہ ہی رہتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے  قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بادشاہت چھین لی،قومی کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے الحمداللہ کے ساتھ اپنی ٹوئٹ کا آغاز کرتے ہوئے لکھا کہ ” صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے نہیں ہوتا” ، اسے کپتان کے دور حکومت کا 1156 واں دن ہی شمار کریں۔

رضوان نے مزید لکھا کہ 'کپتان اور میں الگ نہیں ہیں، بادشاہ بادشاہ ہی رہتا ہے، اور ہم سب ایک ہیں۔ آخر میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کے ساتھ ، محبتوں اور دعاوں کا شکریہ،  انہوں نے ہیش ٹیگ میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے ٹی 20 رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer