اسکواش کے متوالوں کیلئے اچھی خبر

Squash
کیپشن: Squash
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) شہر میں اسکواش کے متوالوں کیلئے اچھی خبر آگئی، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر انٹر نیشنل سکواش کمپلیکس آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں زیرتعمیر انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس کی تعمیر کا کام آخری مرحلےمیں داخل ہوگیا، کمپلیکس کی ری ڈیزائننگ کے بعد نیا انٹری پوائنٹ تیار ہوگیا، نیا انٹری پوائنٹ وی شیپ میں تیار کیا گیا ہے جو وکٹری کی علامت ہے، جس کا مقصد سکواش میں پاکستان کے یاد گار ماضی کو تازہ کرنا ہے، کمپلیکس کی ٹاپ روف کی تیاری کیلئے فٹنگ مکمل ہوگئی ہے جبکہ گلاس کورٹس کی تنصیب کیلئےضروری کام بھی اس ماہ کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔ 

کمپلیکس ڈریسنگ رومز کی فنشنگ کا کام بھی آخری مرحلے میں ہے، اسکواش کمپلیکس اس سال کے آخر تک مکمل طور پر تیار ہوجائے گا، آئندہ برس شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز کے اسکواش مقابلے اسی کورٹ میں کروائے جائیں گے۔