رانا ثنا اللہ بڑی مشکل میں پھنس گئے

 رانا ثنا اللہ بڑی مشکل میں پھنس گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) این اے 108 فیصل آباد میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر جاری کر دہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس حلقہ کے ووٹرز کی شکایات پر دیا گیا۔

 نوٹس کے مطابق رانا ثنا اللہ امیدوارئے برائے ایم این اے حلقہ این اے 108 عابد شیر علی کی الیکشن مہم چلا رہے ہیں، ووٹر کی شکایت کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ گھر گھر جاکر ووٹرز سے ووٹ مانگ رہے ہیں جوکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

  وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن فیصل آباد نے جواب طلب کرلیا۔

Ansa Awais

Content Writer