ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنگ روڈ سکینڈل، کمشنر محمود احمد ، کلیکٹر وسیم تابش کی درخواست ضمانت مسترد

 رنگ روڈ سکینڈل، کمشنر محمود احمد ، کلیکٹر وسیم تابش کی درخواست ضمانت مسترد
کیپشن: Ring Road Scandal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس کے ملزمان کمشنر محمود احمد اور کلیکٹر وسیم تابش کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے سینٹر سپیشل جج راجہ محمد ارشد نے کیس کی سماعت کی ۔ ملزمان کے وکیل نے دلائل دیے کہ ملزمان کے خلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے اسے فوجداری کا رنگ دیا گیا ۔ وزیر اعلی کے حکم پر انکوائری ہوئی جس میں دو ممبران نے بے گناہ اور ایک نے گنہگار لکھا ۔ ملزمان نے آج تک الاٹمنٹ کی میٹنگ نہیں کی بلکہ پی سی ون کی میٹنگ کرتے رہے ۔کمشنر نے کسی بھی سوسائٹی کو راستہ نہیں دیا اگر ایسا ہوا تو سامنے لایا جائے ۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ایک شخص ملکی مفاد کے لیے کام کرتا رہا اسے ملزم بنا دیا ۔ دونوں ملزمان بے گناہ ہیں ضمانت منظور کی جائے ۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیے کہ ملزمان کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچا ۔وسیم تابش کے پاس زمین خریدنے کا اختیار نہیں تھا مگر انہوں نے خرید کر رقم ادا کرنا بھی شروع کر دی ۔ عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر دونوں ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیں ۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کی وجہ سے قومی خزانے کو دو ارب کا نقصان پہنچا لہذا وہ ضمانت کے حق دار نہیں ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer